منڈگوڈ 15؍اگست (ایس او نیوز)منڈگوڈ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فصلوں کی بیمہ رقم فراہم کرنے میں ناانصافی کا الزام لگاتے ہوئے سینکڑوں کسانوں نے منڈگوڈ تعلقہ کے چیگلی گرام پنچایت اور سیوا سہکاری سنگھا کے دفتروں کو تالا لگایا اورایک گھنٹے تک راستہ روکو احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شیواجی سرکل سے کاولکوپّا کراس تک جلوس نکالنے کے بعد ہبلی ۔سرسی ریاستی ہائی وے پر دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں پریمیم بھری ہوئی رقم کے مقابلے میں انشورنس کی رقم بہت کم مقدار میں منظور کی گئی ہے اس لئے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور بڑھی ہوئی شرح کے ساتھ رقم منظور کی جائے۔ تحصیلدار اشوک گورانی نے احتجاجی مظاہرین سے میمورنڈم قبول کرتے ہوئے اس ضمن میں ضلع ڈی سی کو رپورٹ بھیجنے اور آئندہ اس طرح کی ناانصافی نہ ہو، اس کاخیال رکھنے کی یقین دہانی کی۔